اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ - جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ

شمالی24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے 10 نمبر وارڈ میں نامعلوم شرپسند نے بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ کیا۔

بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ
بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ

By

Published : Feb 8, 2020, 7:00 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:13 PM IST

مغربی بنگال کےشمالی24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کے درمیان کشیدگی برقرارہے۔

جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے 10 نمبر وارڈ میں نامعلوم شرپسند نے بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ کیا۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ

ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر10 میں واقع بی جے پی کے رہنما راجو بسواس کے گھر کے سامنے ایک نقاب پوش شرپسندآتا ہے اوروہ بی جے پی کے رہنما کے گھر بم پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس نے کہاکہ بی جےپی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملے کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ سی سی ٹی وی کے ذریعہ بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ کرنے والے نقاب پوش شرپسند شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہئ ہے ۔ لیکن اب تک شرپسند سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے گھر پر بم سے حملہ

پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے شرپسند کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما راجو بسواس کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حمایتی شرپسند نے ان کے مکان پر بم سے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے شرپسند کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کا الزام بے بنیاد ہے۔ بی جے پی کے گروہی تصادم کے سبب یہ واقعہ پیش آ یا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات سے قبل بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تین مہینوں تک جاری رہا تھا۔

اس دوران متعدد افراد کی موت ہو ئی تھی۔ اس کے علاوہ درجنوں مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچایا گیاتھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details