مغربی بنگال کے پوربھستل میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی حمایت میں جلوس کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنئیر رہنما کیلاس وجے ورگھیہ نے کہاکہ سیاست اب ممتابنرجی کی بس کی بات نہیں رہی ۔بھوانی پور میں واقع رہائش گاہ پر انہیں بھجن کرتین کرنا چاہیے ۔
جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیلاس وجے ورگھیہ کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کو بھجن کرتین کرے اور بھارتیہ جنتاپارٹی کو ریاست میں حکومت بنانے میں مدد کرے ۔ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔اس لیے انہیں مفت میں مشورہ دیا جارہا ہے
'ریاست چھوڑ کر بھجن کرتن کرے ممتابنرجی' انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی ضرورت سے زیادہ بولتی ہیں۔ ان کے بولنے کی وجہ سے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ لوگوں کو اب ترنمول کانگریس کی ضرورت نہیں بلکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کا ساتھ چاہیے۔
کیلاش وجے ورگھیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ممتابنرجی کو ملک اور ریاست مغربی بنگال کو پیچھے لے جانے کی سازش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی جمہوریت کی آڑ میں پرُتشدد مظاہرے کرواتی ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر تی ہیں۔ ان کی وجہ سے ریاست میں اتھل پھتل کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف مرکزی حکومت پر مسلسل تنقید کر رہی ہیں ۔
ترنمول کانگر یس کی سربراہ ممتابنرجی گزشتہ دس دنوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف بنگال کے مختلف اضلاع میں مسلسل احتجاجی ریلیوں کی قیادت کررہی ہیں۔
ممتاکی تنقید کی وجہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنئیر رہنما بنگال کامسلسل دورہ کر رہے ہیں ۔ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی حمایت میں ریلیوں کا انعقاد کررہے ہیں۔