مغربی بنگال میں بی جے پی ترنمول کانگریس کے لئے ایک انچ زمین بھی چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہے۔ بی جے پی نے اب ممتا بنرجی کے دیدی سے بولیے کے جواب میں دادا سے بولئے متعارف کرایا ہے ۔
اس مہم کے تحت بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش چائے پیتے پیتے لوگوں کی باتیں سنے گیں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ میدان میں براہ راست اتریں گے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام نشر کیا گیا ہے۔
واضح عام انتخابات میں ترنمول کانگریس شمالی بنگال میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ بی جے پی نے بنگال میں 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا ہدف بنایا تھا۔ اس میں وہ تقریباً کامیاب بھی رہی اور اس کو 18 سیٹوں پر کامیابی ملی الیکشن جٹم ہونے کے بعد سے ترنمول کانگریس اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کر رہی۔
اس مقصد کے لئے ترنمول کانگریس نے سیاسی تجزیہ کار پشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے ۔ پرشانت کشور کی ہی ہدایت پر ممتا بنرجی کی پارٹی کی طرف سے دیدی سے بولیے کو متعارف کرایا گیا ہے ۔