مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام پریشان ہے۔ پورے ملک میں مزدور طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔
ایسے وقت میں جب لوگوں کو حکومت کی طرف سے سخت مدد کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ان کے مسائل پر غور و فکر کرے لیکن بی جے پی کو سیاست کی پڑی ہے۔
ملک مشکلات سے دو چار ہے اور بی جے پی سیاست کرنے میں مصروف پورا ملک کورونا وائرس کے خطرات سے دو چار ہے۔لوگ کورونا وائرس مر رہے ہیں۔ملک معیشت بھی تنزلی کا شکار ہے۔لیکن ایسے وقت میں بھی بی جے پی سیاست کرنے میں مصروف ہے ۔
انہوں بی جے پی کے اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ آن لائن جے کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب ملک سخت مشکلات سے دو چار بی جے پی اور ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کو آئندہ دنوں میں متعدد ریاستوں میں یونے والے الیکشن کی فکر ہے۔مصیبت زدہ عوام کے لئے کچھ کرنے کے بجائے ان کو یہ لوگ بنگال ،بہار،کیرالا اور تامل ناڈو میں یونے والے الیکشن کو لیکر فکر مند ہیں۔
ملک مشکلات سے دو چار ہے اور بی جے پی سیاست کرنے میں مصروف ملک وزیر داخلہ امیت شاہ بی جے پی کے رہنما کے حیثیت سے ورچول میٹنگ کرنے کی بات کر رہے اصل میں یہ الیکشن کی تیاری ہے جب مزدوروں کی مدد کرنے ضرورت ہے۔
گجرات اور بنگال میں کووڈ 19 کی وجہ سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ان کے خلاف لڑائی لڑنے کی ضروت ہے لیکن بی جے پی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔
ملک میں پولس راج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صحافی اور سماجی خدمت گاروں جھوٹے مقدمے کئے جا رہے ہیں یو اے پی اے لگایا جا رہا ہے۔اپنے نکتہ چینوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔