اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی کا جلد از جلد سی اے اے نافذ کرانے کا مطالبہ - west bengal news

بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتین ٹھاکر نے مرکزی حکومت سے مغربی بنگال میں جلد سے جلد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 15, 2020, 12:53 PM IST

Updated : Oct 15, 2020, 6:57 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وبأ کی دہشت کے درمیان ہی ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔

بھارت-بنگلہ دیش کے قریب واقع بنگاؤں پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانیتن ٹھاکر نے شہریت ترمیمی قانون کا معاملہ ایک بار پھر گرما دیا ہے۔

رکن پارلیمان شانیتن ٹھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ مرکزی حکومت کو مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے کا یہ صحیح وقت ہے اس قانون کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے ریاست میں رہنے والوں کو ملک بدر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب آسام میں شہریت ترمیمی ایکٹ کا زیر التوا کام دوبارہ شروع ہوسکتا ہے تو مغربی بنگال میں کیوں نہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'متوا سماج کے حمایت کی بدولت میں رکن پارلیمان منتخب ہوا ہوں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے رہنما تھتاگتا رائے نے بھی متوا سماج کے رہنما سے ملاقات کرکے شہریت ترمیمی ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ ماہ بعد شہریت ترمیمی قانون کا معاملہ ایک بار پھر سے گرما گیا ہے اس سے قبل گزشتہ برس کولکاتا کے سرکس میدان میں خواتین کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے سی اے اے کے خلاف احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details