اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں انتخابی مہم کا آغاز - عرصہ

کوروناوائرس کے قہر کے درمیان ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات کی تئاریاں شروع یوگئی ہے۔

بنگال میں انتخابی مہم کا آغاز
بنگال میں انتخابی مہم کا آغاز

By

Published : Jun 8, 2020, 6:29 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب میں ایک سال سے بھی کم کا عرصہ بچ گیا ہے۔سیاسی جماعتیں اپنے طور پرکورونا بحران کے باوجود تیاریاں شروع کردی ہیں۔

لاک ڈاؤن کی سیاسی جماعتیں بھیڑ جمع نہیں کرسکیں گی. اسی وجہ سے انٹر نیٹ اور ورچوئیل کانفرنس کے ذریعہ سیاسی جماعتیں اپنے ورکروں اور عام لوگوں سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔

بنگال میں انتخابی مہم کا آغاز

کورونا بحران،معاشرتی فاصلے،کم سے کم لوگوں کی بھیڑ جمع کرنے کی پابندی نے سیاسی جماعتوں کو متبادل انتظامات پر مجبور کردیا ہے اور اس کیلئے سوشل میڈیا کے ان کے کام آرہے ہیں۔بی جے پی اور ترنمو ل کانگریس کورونا بحران، غیر مقیم مزدوروں اور اب امفان طوفان سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگاکر ایک دوسرے کی تنقید کررہی ہیں۔امفان طوفان نے ایک دوسرے کی تنقید کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

ممتا بنرجی نے 5جون کو پارٹی ورکروں اور پارٹی کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ورچوئیل میٹنگ کرچکی ہیں۔جس میں پارٹی ورکروں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گا ہے۔اب 9جون کو پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ بنگال میں ورچوئیل میٹنگ کریں گے۔

بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس ریلی کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔امیت شاہ ممتا حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کریں گے۔ انہوں نے ککہا کہ امیت شاہ جی2021کے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں گے۔اس وقت بڑی ریلیوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔اس لئے ہم لوگوں نے سوشل میڈیاپر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کورونا وائرس اور امفان طوفان سے نمٹن میں ناکام ہوچکی ہیں۔گزشتہ ہفتے بی جے پی نے سات نکاتی ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا تھا۔بی جے پی نے سوشل میڈیا نے نعرہ دیا ہے ”ممتا آر نہیں“ (ممتا اب کافی نہیں)

بی جے ی کے ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زاید ورچوئیل ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔گھوش نے کہا کہ پارٹی ورکر گزشتہ دو مہینوں سے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ورچوئیل میٹنگ اور آئن لائن مہم سے پارٹی ورکروں میں جوش و خروش پیدا ہوگا۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے پروپیگنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کا بھی جواب دیا جائے گا۔گزشتہ 9سالوں میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے ریاستی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پارٹی نے 2021کے ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے 20ہزار روپے لاکھوں افراد کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پانچ لاکھ خاندان امفان طوفان سے متاثر ہوا ہے۔

ترنمو ل کانگریس بھی مودی حکومت کے خلاف ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کررہی ہے جس میں مودی کی ناکامی کو دکھلایا گیا ہے۔پارٹی کے مطابق ممتا بنرجینے پارٹی ورکروں کو ہدایت دی ہے کہ گھر گھر جاکر مہم چلائیں اور لوگوں کو حکومت کی اسکیموں سے آگاہ کریں۔پارٹی نے کہا ہے کہ معاشرتی فاصلے کا خیا ل رکھا جائے۔

دوسری جانب کانگریس اور سی پی ایم نے الزام عاید کیا ہے کہ کورونا وائرس اور امفان طوفان کے دور میں لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے حکمراں جماعت سیاست کرنے لگی ہیں۔سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے راحت مہم کو نقصان پہنچے گا۔جب کہ ابھی بھی لاکھوں افراد ریلیف کا انتظار کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details