کولکاتا:آج سے مغربی بنگال اسمبلی میں سے سرمائی اجلاس کا آغاز ہوگا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس شہرت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی حکمراں جماعت کو بدعنوانی اور ریاست میں جاری قتل غارت کے خلاف گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بنگال اسمبلی اجلاس میں بی جے پی نے اشارہ دیا کہ ڈینگی، ریاست میں امن و امان، اکھل گیری کے صدر جمہوریہ کے خلاف تبصرے جیسے ایشوز پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ بی جے پی نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی جائے گی۔West Bengal Assembly Winter Session Will Begin From Today
شوبھندو ادھیکاری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہے۔ حکمراں پارٹی کو اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسمبلی چلانا ہوگا۔ ہم ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔ اگر اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا تو ہمیں متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا۔قائد حزب اختلاف کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے، اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن کیا اپوزیشن اسمبلی کے اصو ل و ضوابط کے مطابق بحث کرے گی۔ اگر اپوزیشن کی جانب سے کسی مسئلے پر بحث کی تجویز آتی ہے تو اسمبلی کے قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ اگر وہ اس سے ناراض ہوتے ہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتا ہوں۔