مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کی صدارت میں آج کل جماعتی میٹنگ ہوئی جس میں احتیاطی تدابیر کے تحت منگل کو اسمبلی اجلاس ہونے کے بعد سیشن کی کارروائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش نے بھی اسمبلی اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے۔
اس سے قبل ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرنے ممبران اسمبلی کے ساتھ آنے والے لوگوں پر پابندی اور سیشن کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کے آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بائیں بازو کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ باشعور شہری اسمبلی میں آتے ہیں۔فیصلہ درست ہے لیکن سیشن مکمل ہوتا تو اور خوشی ہوتی کیوںکہ بہت سے باتیں باقی ہیں
انہوں نے کہا کہ سیشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چلایا جاسکتا تھا۔ جو لوگ سڑک پر ہیں ان کا کیا بنے گا؟
دوسری طرف کانگریس کے رہنما اور اپوزیشن رہنما عبد المنان نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کون یقین دلا سکتا ہے کہ بس ٹرین پر وائرس نہیں پھیلے گا؟