کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی نے کالے کپڑے پہن کر اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران نے بھی اسمبلی کے احاطے میں دھرنا شروع کردیا ۔دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازع اور تشدد کے واقعات کو روکنے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی میں کافی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اسمبلی اجلاس میں موجود نہیں تھیں لیکن ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کا دھرنا سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوا۔ممبران اسمبلی نے ایک، دو، تین، چار، بی جے پی والے سب چور ہیں جیسے نعرے لگائے۔ ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ باپ چور ہے۔ بیٹا چور۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری اپنا دفتری کام مکمل کرکے اسمبلی سے باہر جارہے تھے۔
اسی وقت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی’باپ چور بیٹا چور، بی جے پی والے سب چور ہیں‘۔ جیسے نعرے لگانے لگے۔ یہ نعرہ سن کر اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری روک گئے اس کے بعد انہوں نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو جوابی دھرنے پر بیٹھنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میںجوابی احتجاج میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے اسمبلی کی بالکونی میں تھلہ اور کنسر بجا کر جوابی نعرے لگانے شروع کر دیئے۔