مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہے ہیں۔ کیونکہ پارٹی کے اندرونی مسائل اب کھل کر لوگوں کے سامنے آرہے ہیں۔
ترنملو کانگریس کے سنئیر رہنما صدیق اللہ چودھری اور ضلع بیر بھوم ترنمول کانگریس کے ضلعی صدر انو برتا منڈل آمنے سامنے آگئے ہیں۔
دونوں رہنما نام لیے بغیر ہی ایکدوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں جو اب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے لیے ایک دردسر بن گیا ہے۔
صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ 'چند لوگ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اگر ان کے خلاف ابھی کارروائی نہیں کی گئی تو مستقل میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے بات چیت جاری ہےکیونکہ ہم سب پارٹی کا ایک اہم حصہ ہیں'۔