اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی شیل بھدرا بھی ترنمول کو الوداع کہں گے؟ - ترنمول کو الوداع

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدا کے فیس بک پوسٹ کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ گرم ہے۔

رکن اسمبلی شیل بھدرا
رکن اسمبلی شیل بھدرا

By

Published : Dec 3, 2020, 1:25 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات2021 کے مدنظر توڑ جوڑ کی سیاست تیز ہو گئی ہے۔

توڑ جوڑ کی سیاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا زخم پوری طرح سے بھرا نہیں تھا کہ شھبندو ادھیکاری کا وزارت سے مستعفی ہونا پارٹی کے لیے بڑا جھٹکا تھا۔

شھبندو ادھیکاری حکمراں جماعت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ وہ کدھر جائیں گے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔

اسی درمیان شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بدھارا سے متعلق خبریں ترنمول کانگریس کی پریشانی بڑھانے والی ہے۔

رکن اسمبلی شیل بدھارا نے فیس بک پر لکھا ہے کہ وہ جلد ہی سرگرم سیاست کا حصہ ہوں گے۔ اس فیس پوسٹ کے سیاسی حلقوں میں ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا نے چند روز قبل ہی سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کی بات کہی تھی۔

گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کیشور سے ملاقات کے دوران بھی رکن اسمبلی اپنے ریٹائرمنٹ کے موقف پر اٹل رہے۔

راستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک رکن اسمبلی شیل بھدرا سے ملاقات کرنے کے لیے آئے تھے لیکن وہ نہیں ملے۔

رکن اسمبلی نے فیس بک اکاؤنٹ پر سرگرم سیاست سے متعلق پوسٹ کرکے سیاسی حلقوں میں افوائیوں کا بازار گرم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی شیل بھدرا مکل رائے کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ مکل رائے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سے ہی شیل بھدرا کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details