اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس کا ایک افسر کورونا سے متاثر - کولکاتا کی خبریں ۔

شہرکے بوبازار پولیس اسٹیشن کے سینئرآفیسر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہیں ای ایم بائی پاس سے متصل ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

کولکاتا پولیس کا ایک آفیسر کورونا سے متاثر
کولکاتا پولیس کا ایک آفیسر کورونا سے متاثر

By

Published : May 7, 2020, 3:02 PM IST

مغربی بنگال کے گارڈن ریچ، پراگتی میدان پولیس اسٹیشن کے بعد اب بوبازار پولیس اسٹیشن کے سینئرآفیسر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔

کولکاتا پولیس کا ایک آفیسر کورونا سے متاثر

سینئر آفیسر کے رابطے میں آنے والوں کو قرنطینہ میں بھیجاجارہا ہے۔ اب تک بنگال میں 6 پولیس افسران کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سینئر آفیسر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد تھانے کو خالی کرکے سنیٹائز کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سینئر آفیسر کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔

تھانہ کے ڈرائیور، سکیورٹی گارڈ اورکئی دیگر افراد کو پہلے ہی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ دودن قبل ہی پراگتی میدان کے سینئر آفیسراور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ان دونوں کو بھی بائی پاس میں واقع پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس افسر کی کار کے ڈرائیور اور محافظ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

پولیس آفیسر اور ان کی اہلیہ کی رپورٹ سنیچر کو آئی تھی۔کورونا وائرس سے متاثر یہ آفیسر ہیئر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے ساتھ ملحق کولکاتا پولیس کی رہائش گاہ میں رہتے تھے۔

اس سے قبل گارڈن ریچ پولیس اسٹیشن کے او سی بھی کویڈ 19سے متاثر ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ جوڑا بگان تھانے کے سب انسپکٹر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کولکاتا نارتھ ڈویژن کے پولیس اہلکار کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر وہ ا ب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر، نرس،طبی عملہ کے ساتھ پولیس اہلکاروں و آفیسروں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونا حکومت کیلئے پریشانی کاسبب بن گیا ہے۔کل کولکاتا کے پارک سرکس علاقے میں واقع انسی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کے 12نرسوں میں کور ونا وائرس متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں افرا تفری مچ گئی تھی۔

چائلڈ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اسپتال کو مکمل طور پر خالی کردیا گیا ہےاور اسپتال کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔

ایک اور پرائیوٹ اسپتال پیرلیس میں کئی ڈاکٹروں اور نرسوں میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد اسپتال کو ایک ہفتے کیلئے منگل سے ایک ہفتے بند کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details