شہریت ترمیمی ایکٹ پر رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امیت یکم مارچ کو کولکاتا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرسکتے ہیں۔پارٹی پروگرام کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاست بھر میں اس ایکٹ کی حمایت میں جلوس اور پروگرام منعقد کیے گئے ہیں اور عوامی ہمدردی بھی ہمیں حاصل ہورہی ہے۔
ریاست کے عوام بی جے پی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر جو غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں ا س کو زائل کرنے کیلئے مرکزی لیڈرشپ بھی بنگال کا دور ہ کریں گے۔