مغربی بنگال میں ورچوئیل ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سنئیر رہنما امت شاہ کاکہنا ہے کہ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ بنگال کی عظمت کو بحال کرنے کیلئے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو ایک موقع دیں۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ بنگال کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ ممتابنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کا نگریس کو اقتدار میں لا یا تھا لیکن انہوں(ممتا) نے گزشتہ آٹھ برسوں میں ریاست اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیتوں سے محروم رکھا۔ یہاں جمہوریت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔
امت شاہ نے کہاکہ ممتادیدی خود اقتدار سے بے دخل ہوجائیں یا پھر لوگ انہیں بے داخل کردیں گے۔ 2021 میں ترنمول کانگریس کی شکست اور بنگال میں سنہرے دور کا آغاز ہو گا۔ ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر عمل کرتی ہے۔ مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی حکومت سے کا فی بہتر تھی بایاں محاذ کی حکومت ۔