عالیہ یونیورسٹی کے تھیالوجی شعبے کے زیر اہتما م اگلے مہینے مغربی بنگال میں اسلام اور مسلمان:مستقبل اور حال کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہورہا ہے۔
اس سیمنار میں مغربی بنگال میں اسلامی ورثے اور تاریخ کے حوالے مختلف زاویے پر گفتگو کی جائے گی۔
شعبہ کے صدر ڈاکٹر محمد شمیم اختر قاسمی نے بتایا کہ بنگالی تہذیب و تمدن کے فروغ میں مسلمانوں نے ہم کردار ادا کیا ہے۔خود عالیہ مدرسہ (موجودہ عالیہ یونیورسٹی) نے بنگال میں تعلیم کے فرو غ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے
مگر مسلمانوں کے حوالے سے گفتگو نہیں ہوتی ہے۔اس لیے ضرورت اس بات کی تھی کہ بنگالی تہذیب و تمدن اور سماجی، علمی اور معاشی ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر گفتگو کرنے کے ساتھ حال کا بھی جائزہ لیا جائے۔