اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ممتا بنرجی مرکزی حکومت پر برس پڑیں - ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ریاست لگاتار مختلف مصائب سے دو چار ہے لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے کسی طرح کی مدد نہیں مل رہی ہے۔

mamta
mamta

By

Published : Aug 25, 2020, 9:29 PM IST

ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے دوران مرکز کی جانب سے کسی طرح کی کوئی مدد نہیں ملی جبکہ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کے ریاستی فنڈ کو بھی روک کر رکھا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نوبنو میں انتظامیہ کی ایک میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت پر برس پڑیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر ریاست کے ساتھ بے اعتنائی برتنے کا الزام لگایا۔

ممتا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ریاست لگاتار متعدد مصائب سے دو چار ہے لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے ہمیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے وہیں دوسری جانب ریاست کے فنڈ کو بلا وجہ روک کر رکھا گیا ہے۔

ممتا نے کہا کہ ہمارے روپے ہمیں نہیں دیئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاستی حکومت کو نظم و نسق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مارچ ماہ سے کورونا وائرس کی مار جھیل رہے رہے ہیں اس وقت سے ہمارا کافی نقصان ہو چکا ہے اوردہلی حکومت کی جانب سے جتنا فنڈ ملنا چاہئے وہ نہیں مل رہا ہے۔

اس میٹنگ میں ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ '12 لاکھ کسانوں کو کریڈٹ کارڈ سے جوڑا گیا ہے۔ کاشت کی زمینوں پر برسات کا پانی بھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے فصل تباہ ہو سکتی ہے۔ سو دن روزگار کے تحت جمع پانی کو صاف کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کا پہلا معاملہ 23 مارچ کو سامنے آیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے کافی خرچ بڑھا ہے۔ مغربی بنگال کے مغرب بردوان میں کورونا کے معاملات بھی اضافہ ہوا ہے جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔پڑوسی ریاستوں سے آنے والوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ متعدد ریاستوں سے آنے والے مریضوں کا بھی علاج کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details