اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: مکل رائے بی جے پی کے قومی نائب صدر - amit shah

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والے مکل رائے کو بی جے پی کا قومی نائب صدر بنایا گیا۔

mukul roy
mukul roy

By

Published : Sep 26, 2020, 10:48 PM IST

ٹی ایم سی کے باغی رہنما مکل رائے کو بی جے پی میں شمولیت کا پھل مل ہی گیا اور انہیں پارٹی نائب صدر بنایا گیا ہے۔

سنہ 2021 میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے مکل رائے کو بڑی ذمہ داری دی ہے کیونکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔

اس کے علاوہ راجو بستا کو پارٹی کا ترجمان بنایا گیا ہے۔ مکل رائے کے متعلق کافی دنوں سے پارٹی میں اہم عہدہ دینے کی باتیں گشت کر رہی تھیں جبکہ پارٹی کے پرانے رہنما راہل سنہا کو قومی سکریٹری کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بی جے پی شامل ہونے کے بعد سے ہی مکل رائے کے کارکردگی سے پارٹی خوش تھی لیکن مکل رائے کو بڑا عہدہ نہیں ملا تھا جسے لیکر کئی بار مکل رائے کی جانب سے بے چینی کا اظہار کیا گیا تھا۔

دہلی میں بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا جس میں مکل رائے کے علاوہ مغربی بنگال کے کئی نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جبکہ دارجلنگ کے رکن پارلیمان راجو بستا کو پارٹی کا ترجمان بنایا گیا ہے۔

وہیں لوک سبھا الیکشن میں جادب پور سے میمی چکرورتی سے شکست کھانے والے انوپم ہاجرہ کو قومی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ انوپم ہاجرہ کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر کئی لوگوں کو حیرانی ہوئی ہے۔

بی جے پی کا قومی نائب صدر بننے کے بعد مکل رائے نے کہا کہ میں پارٹی کا ایک سپاہی ہوں ۔پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے پارٹی بڑا عہدہ ملنے پر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ مکل رائے 3 نومبر 2017 کو امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شانمل ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details