اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: تشدد میں بی جے پی کارکن ہلاک - لوک سبھا انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے آج سات ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ جاری ہے، اس دوران تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

مغربی بنگال: تشدد میں بی جے پی کارکن ہلاک

By

Published : May 12, 2019, 9:37 AM IST

مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں کے لیے بھی پولنگ جاری ہے لیکن پولنگ شروع ہونے سے قبل بی جے پی کے ایک بوتھ کارکن کا قتل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ جھار گرام میں پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے کارکن کا نام رمن سنگھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی کے کارکنان نے رمن سنگھ کو بری طرح پیٹا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

مغربی بنگال: تشدد میں بی جے پی کارکن ہلاک، ویڈیو

بی جے پی کے کارکن کے علاوہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک کارکن کی بھی لاش ملی ہے، اس کے علاوہ ٹی ایم سی کے دو کارکنان کو گولی ماری گئی ہے۔

مغربی بنگال میں ووٹنگ کے ساتھ تشدد کا دور بھی عروج پر پہنچا ہوا ہے اور تقریباً ہر انتخابات کے دوران یہاں تشدد کے واقعات رونما ہونا عام بات ہو گئی ہے، اسی اثنا میں مدناپور میں ٹی ایم سی کے دو کارکنان کو گولی مار دی گئی ہے۔

دونوں کارکنوں کو تملوک کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسی درمیان بیلدا کے ٹی ایم سی کے دفتر پر بھی حملہ ہوا ہے جس کے لیے ٹی ایم سی نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details