مغربی بنگال کے مدنی پور کے منتشور سے ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی شجل پانجا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں ہوئی بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ والد کی موت کے بعد اتنے برسوں تک خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا تاہم اب خاموش نہیں رہنا ہے بلکہ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق رکن اسمبلی کی موت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے دوران مجھے پتہ چلا کہ ان کی موت غیر فطری ہے۔بس اس کی جانچ ہونے کرنے کی ضرورت ہے۔جانچ کرنے سے ہی میرے والد کی پراسرار موت کی صحیح وجہ کا پتہ چلے گا ورنہ معاملہ اور پیچیدہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کی پراسرار موت کے بعد میں اپنے طریقے سے اس کی کھوج خبر لینے کی کوشش کی تو بہت کچھ پتہ چلا تھا۔