کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے چہروں میں بابل سپریو، پردیپ مجمدار، پارتھو بھومک اور بپلب رائے چودھری، اسنہاسیش چکرورتی، ادین لوہا اور تجمل حسین شامل ہیں۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تجمل حسین کٹ مغربی بنگال کے نیا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔Tajumal Expressed his intention to Follow Footsteps of CM mamata
وزیر بننے کے بعد تجمل حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ عوام کی ترقی کے لیے برسوں سے کام کرتے آ رہے ہیں۔ وہ وزیراعلی ممتا بنرجی کے کام کرنے کے جزبے سے بے حد متاثر ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے کام کرنے کے جزبے سے متاثر ہو کر ہی اپنے حلقے کو ترقی یافتہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ شاید آج ویسے کا پھل ملا ہے۔