مکل رائے کاکہنا ہے کہ پارٹی کے لیے کارکنان اور کارکنان کے لیے پارٹی دونوں اہم ہے ۔ ایک دوسر ے کے بغیر حریف سے مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
تمام لوگ ہمارے لیے اہم ہے مگر کسی کو پارٹی کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق ہمارے لیے آنے والے دو برس بہت اہم ہے۔ کارکنان ، ایل ایم اے اور اعلیٰ رہنما کو سوچ سمجھ کر بات کر نے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں بی جے پی کی مقبولیت میں اضا فہ ہوا ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں 18 سیٹیں سب سے عمدہ مثال ہے ۔
لیکن کارکنا ن اور دیگر رہنماؤں کی چھوٹی سے غلطی سے برسوں کی محنت پر پا نی پھیر سکتا ہے ۔ اس لیے کسی کو پارٹی کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مکل رائے کاکہنا ہے کہ اب کسی رہنما کو دہلی جاکر بی جے پی میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کولکاتا میں ہی لوگوں کو بی جے پی میں شامل ہونا پڑے گا۔