فائنل سیمسٹر کے امتحانات کے انعقاد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کبھی بھی یہ نہیں کہا ہے کہ وہ فائنل سیمسٹر کے امتحانات کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں فائنل سیمسٹر کے امتحانات کے انعقاد کو لے کر بنگال حکومت، یو جی سی اور مرکز کے درمیان جاری تنازعات کے درمیان وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ ہم میٹنگ کریں گے اور اس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ جس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فائنل سیمسٹر کا امتحان لیے بغیر کسی بھی طالب علم کو ترقی نہیں دی جائے گی۔
جسٹس اشوک بھوشن کے بنچ نے یونیوسٹی گرانٹ کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ستمبر 30 تک فائنل ائیر کے امتحانات منعقد کرانے ہوں گے۔
'فائنل سمسٹر کے امتحانات کے انعقاد پر ریاستی حکومت کے مشورے کا انتظار کیا جائے گا'
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریاست یہ سمجھتی ہے کہ کورونا کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے 30 ستمبر تک امتحانات کا انعقاد نہیں ہوسکتا ہے تو و ہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے رجوع کرسکتی ہیے۔