اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Candidate on Election: 'ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل' - مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات

مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ ٹیٹاگڑھ Muslim-Majority Commercial Area of Titagarh کے وارڈ نمبر چار سے ترنمول کانگریس کے امیدوار محمد ریاض الدین Trinamool Congress Candidate Muhammad Riazuddin (ارمان منڈل) نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی جیت یقینی ہے کیونکہ انہیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل
ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل

By

Published : Feb 13, 2022, 9:54 PM IST

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لئے بلدیاتی انتخابات ہونے West Bengal is Scheduled to Hold Local Body Elections on February 27 for 108 Municipalities in The state ہیں۔ اس کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے اور نام واپس کی مقررہ تاریخ ختم ہونے کے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے وارڈوں میں تشہیری مہم تیز کر دی Candidates from All Political Parties Intensified Their Campaigns in Their Respective Wards ہے۔

ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل

مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ ٹیٹاگڑھ کے وارڈ نمبر چار سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ریاض الدین (ارمان منڈل) نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی جیت یقینی ہے کیونکہ انہیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

وارڈ نمبر چار سے ریاض الدین (ارمان منڈل) نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی بلدیاتی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کو تاریخی جیت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کام ہیں۔ ان کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام متاثر ہے اور ہم وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی کے ایک سپاہی ہیں۔

سپاہی ہونے کے ناتے ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

ایک ایک کرکے تمام کاموں کو انجام دینا ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ جیتنے کے بعد ہر کام کر دیں گے لیکن وعدے مقامی باشندوں سے کیے ہیں اسے ہر ممکن نبھانے کی کوشش ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ وہ تمام لوگوں کے لئے کام کریں گے۔ کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔ اس وارڈ کو ٹیٹاگڑھ کا منی بھارت علاقہ کہا جاتا ہے اور اس روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details