اردو

urdu

ETV Bharat / state

WBCPCR On Parenting مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی اسکولی طلبا کے والدین سے ملاقات - چیئرپرسن سدیشن رائے نے آج چندن نگر

مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کمیش نے بچوں کے سرپرستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بچوں پر زیادہ نمبر کیلئے دبائو نہ ڈالیں بلکہ ان کے خواب پورا کرنے میں ان کی مدد کریں۔

اسکولی طلبا کے والدین سے مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ملاقات
اسکولی طلبا کے والدین سے مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ملاقات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 10:15 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (WBCPCR) کی چیئرپرسن سدیشن رائے نے آج چندن نگر میں بنگال کے قدیم اسکولوں میں سے ایک سینٹ جوزف کنونٹ میں طلبا کے والدین کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے بچوں کی تربیت سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ریاست کے والدین کے ساتھ رابطہ رکھنا اور ان کی رہنمائی کرنا مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ کمیشن اپنے عہدیداروں کے ساتھ آج سینٹ جوزف اسکول کی سابق طلباء ایسوسی ایشن کے تعاون کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا۔

سدیشن رائے نے کہا کہ زیادہ تر بچوں کے پاس کوئی بہن بھائی نہیں ہیں اور وہ اپنا وقت والدین کے ساتھ گزارتے ہیں۔ اس لئے والدین کے مختلف مسائل سے یہ بچے بھی متاثر ہوتے ہیں ۔اس لئے والدین کی بھی رہنمائی اور مدد کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنی زندگی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ماں بننے سے پہلے اور بعد میں سائنسی پیرنٹنگ پر بہت سی کتابیں پڑھیں۔ انہیں پہلے تعلیم اور تربیت دینے پر زور دیتے ہوئے،کمیشن کی چیئرپرسن نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو آن لائن وسائل، سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے صحیح استعمال میں رہنمائی کرنے میں مدد کریں، حیض، حمل، صنفی مساوات اور دیگر زندگی کی مہارتوں جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ والدین کے ساتھ براہ راست میٹنگ پہلی مرتبہ کررہی ہیں ۔ اس طرح کی مزید میٹنگیں جہاں والدین اپنی زندگی میں بدلتے ہوئے طریقوں اور بدلتی ہوئی اقدار کے بارے میں بات کر سکتے ہیںمنعقد ہونی چاہیے۔ پروگرام میں موجود والدین اور اساتذہ نے کمیشن کے ارکان اور ماہر نفسیات ڈاکٹر ریما مکھرجی کے ساتھ لیکچرز اور سوال جواب کے سیشن سے خوب لطف اٹھایا۔

جادو پور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مبینہ ریگنگ کے بعد ایک طالب علم کی حالیہ موت پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تمام مبینہ مجرم اپنے بورڈ کے امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے تھے۔ لیکن، انہوں نے کردار سازی اور سماجی اقدار کی تعلیم انہیں نہیں دی گئی تھی اس کے نتیجے میں یہ افسوسناک موت واقع ہوئی۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ اعلی نمبر حاصل کرنے والے کی تربیت نہیں ہوگی تو اس صورت میں بھی کرائم کے واقعات ہوسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:TMC And Governor Controversy زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کی غلطی سے ابھرنے میں مدد کریں، ان کی رہنمائی کریں کہ وہ شکست کو قبول کریں اور انہیں ڈانٹنے اور ان کا نشانہ بنانے کے بجائے مزید جوش و خروش کے ساتھ واپس جائیں۔ جے اے اے سی کی صدر مندرا بوس نے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ اس طرح کے سیشن کی ضرورت کو اسکول انتظامیہ بھی محسوس کررہی تھی۔اسکول کے تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ سماجی اقدارکی تعلیم، غیر نصابی سرگرمیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک بچہ جو پینٹ کرتا ہے اتنا ہی اہم ہے جتنا سائنس یا ریاضی میں مہارت حاصل کرنے والا۔ اس متحرک اور بدلتی ہوئی دنیا میں، یہ صرف والدین کے تعاون سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details