اردو

urdu

ETV Bharat / state

دارجلنگ کی تین نشستوں پر ٹی ایم سی کا کوئی امیدوار نہیں

ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کا اعلان ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

دارجلنگ کی تین نشستوں پر ٹی ایم سی کا کوئی امیدوار نہیں
دارجلنگ کی تین نشستوں پر ٹی ایم سی کا کوئی امیدوار نہیں

By

Published : Mar 6, 2021, 11:45 AM IST

ریاست کی برسر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ابھی تک دارجلنگ کی تین نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی نے یہ نشستیں گورکھا جنم مکتی مورچہ کے لیے چھوڑ دی ہیں۔

ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے 5 مارچ 2021 کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 291 نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

جب کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دارجلنگ کی تین نشستوں کلیمپونگ، دارجلنگ اور کرسیونگ پر امیدوار نہیں کھڑے کئے ہیں۔

گورکھا جنم موکتی مورچہ (جی جے ایم) کے رہنما بمل گو رنگ نے ان تینوں پہاڑی حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

جب کہ جی جے ایم کے حریف گروہ بنوئے تمانگ نے بھی انہی تینوں انتخابی حلقوں میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان پہاڑی علاقوں کی ایک اور بڑی سیاسی قوت سمجھی جانے والی گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ (جی این ایل ایف) نے اس انتخاب میں بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسی صورتحال میں ، امکان ہے کہ بی جے پی، جی این ایل ایف کے لیے ان تینوں سیٹوں کو ترک کردے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details