اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیتاجی کے یوم پیدائش کے موقع پر دیشاپریم دیوس منانے کا مطالبہ

ریاستی بھارتی جنتاپارٹی کے نائب صدر اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے رشتہ دار چندرکمار بوس نے نیتاجی کے یوم پیدائش کے موقع پر دیشاپریم دیوس منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Jan 16, 2020, 8:55 PM IST

'یونیورسٹیوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے'
'یونیورسٹیوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے'

مغربی بنگال کے بی جے پی کے سرکردہ رہنما چندر کمار بوس کاکہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی خدمات کوسہرایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بابائے قوم گاندھی جی کی 150 ویں پوم پیدائش منارہا ہے۔2020 میں نیتاجی کے یوم پیدائش کے موقع پر دیشاپریم دیوس منایا جائے۔

'یونیورسٹیوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے'

سی کے بوس کاکہنا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کی خدمات کے لیے کچھ وقف کیا جا سکتا ہے۔نیتاجی نے ملک کے لیے کیا کارنامہ انجام دیا ہے اسے دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ملک کی آزادی میں نیتاجی کا رول کیا رہا ہے۔ نیتاجی دوراندیش تھے جن کی بدولت ملک کوآزادی سے قبل ہی فوجی خدمات حاصل ہوئی تھیں۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ میں وزیراعظم نریندرمودی سے 23جنوری کو دیشا پریم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

'یونیورسٹیوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے'

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چند ر بوس کی خدمات کا اعتراف کرچکی ہے۔ نریندر مودی کی حکومت نے نیتاجی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیتاجی کے لیے کئی منصوبے بنائے ہیں۔

سی کےبوس کاکہنا ہے کہ مودی حکومت قوم پرست حکومت ہے۔ امید کرتاہوں کہ نیتاجی کی خدمات کو یوں نظر انداز نہیں کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details