ضلع بیر بھوم میں پولیس محکمے نے مختلف مقامات پر خصوصی چھاپہ ماری کرتے ہوئےکثیر تعداد میں 100 سے زائد بم اور ہتھیاروں کو برآمد کیا ہے۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران اب تک نو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس محکمے کے اعلیٰ افسر شیام سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ شب کو چھاپہ ماری کے دوران مختلف مقامات سے کل 112 دیسی بم، 6 دیسی پستول اور کثیر تعداد میں گولہ بارود بر آمد کیے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ضلع کے مختلف مقامات سے کل 399 لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران دونوں پارٹیوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر بم بازی کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتہ لابھ پور میں ہیلتھ سینٹر کے کمرے میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس سے چار روز قبل ملار پور میں واقع کلب کی عمارت دھماکے کے سبب مکمل مسمار ہوگئی تھی۔