اردو

urdu

ETV Bharat / state

شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل - شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

لاک ڈاؤن کے مد نظر کولکاتا کے علماء نے اپیل کی ہے کہ شب برات میں گھروں سے نہ نکلیں، گھر میں ہی عبادت کریں اور قبرستان نہ جائیں۔

شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل
شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

By

Published : Apr 4, 2020, 6:16 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ 15 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے۔ اس درمیان اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ کسی طرح کے اجتماع سے دور رہیں۔

پورے ملک میں جمعہ کی نماز بھی با جماعت نہیں پڑھی گئی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی نمازیں پڑھیں۔

شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

15 شعبان شب برات ہے اس موقع پر شہر کے مختلف قبرستانوں میں اپنے محرومین کی مغفرت کی دعا کرنے بڑے تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں

۔چونکہ ملک میں فی الحال لاک ڈاؤن جاری ہے اعر ایسے میں کسی طرح کے اجتماع پر پابندی ہے۔کولکاتا کے تاریخی ناخدا مسجد کے امام مولانا محمد شفیق قاسمی نے ایم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کولکاتا شہر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ 8 اپریل کو شب برات کے موقع پر لوگ اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔اس بار ملک کو سخت حالات کا سامنا ہے۔کورونا جیسی مہلک وبائی مرض سے ملک دو چار ہے اور اس کا مقابلہ قرنطینہ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

شب برات میں گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

اس لئے اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں اپنے مرحومین کے لئے دعائیں مغفرت کریں قبرستانوں میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ملک کی بقاء کے لئے دعائیں کریں اس کے ساتھ ہی شب برات کے موقع پر آتش بازی سے بھی گریز کریں ۔

کیونکہ ہر سال برے پیمانے پرشب برات کے موقع پر آتش بازی بھی کی جاتی ہے ۔وہیں دوسری جانب مغربی بنگال بیوریل بورڈ کی جانب سے بھی پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں کو بند رکھا جائے گا تاکہ کسی طرح کا اجتماع نہ ہو۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details