اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال - کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال

کولکاتا کارپوریشن الیکشن آئندہ اپریل میں ہونے والے ہیں جس کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ فی الحال کولکاتا کارپوریشن پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے۔ کولکاتا کارپوریشن کے تحت متعدد وارڈ میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی موجود ہے جو ہار جیت کا فیصلہ کرتی ہیں۔

کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال
کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال

By

Published : Mar 4, 2020, 10:38 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا کارپوریشن کا وارد نمبر 43 کا شمار ان وارڈوں ہوتا ہے۔ جس میں مسلم ووٹروں کی تعداد تقریبا 80 فیصد ہے، جو مچھوا پھل منڈی سے لیکر پوددار کورٹ تک پھیلا ہوا ہے۔

اسی وارڈ میں کولکاتا کی تاریخی مسجد ناخدا بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ذکریا اسٹریٹ، کولوٹولہ، تیرہٹی بازار، چیت پور کے علاقے شامل ہیں۔ اس وارڈ میں تقریبا 8 ہزار ووٹرس ہیں جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے ۔

کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال

یہ علاقہ تجارتی طور پر بھی اہم ہے۔ فی الحال 43 نمبر وارڈ ترنمول کانگریس کے قبضے میں کونسلر شگفتہ یاسمین ہیں جو پہلے کانگریس میں تھی اور انہوں نے گزشتہ الیکشن میں ترنمول کانگریس کی امیدوار شویتا اندوریا کو شکست دی تھی لیکن دو سال بعد شگفتہ یاسمین ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئیں تھی۔

گنجان آبادی والے اس وارڈ میں رہنے والے ووٹروں کی رائے میں وارڈ میں جتنا کام ہونا چاہئے تھا نہیں ہوا ہے بنیادی مسائل پر بالکل دھیان دیا گیا ہے۔ جبکہ موجودہ کونسلر کے وارڈ کمیٹی کے صدر اور ترنمول رہنما پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی تاریخی کام کئے ہیں ایک پرانے کوڑا خانہ کو ہٹا کر وہاں کموزیٹر لگایا گیا ہے۔اس کی وجہ سے اب علاقہ صاف رہتا ہے ْ

اس کے علاوہ ایک شراب خانہ بند کرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ کچھ ووٹروں کا دعوی ہے کہ وارڈ کے بنیادی مسائل کا ابھی تک کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے پانی،صفائی،سڑکوں اور راستوں کی مرمت نہیں ہوتی اور الیکشن جب قریب آیا ہے تو کام کیا جا رہا ہے ۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک ووٹر محمد حاتم کہا کہ ناخدا مسجد کی گلی کا بار بار بولنے کے باوجود مرمت نہیں کی گئی۔ کونسلر نے کوئی کام نہیں کیا ہے وہیں۔

کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال

ایک ووٹر محمد معراج کا کہنا ہے کہ بہت سے کام ہوئے ہیں علاقائی کونسلر شگفتہ یاسمین کو ایک بار پھر منتخب کیا جانا چاہئے ایک اور ووٹر محمد آصف کے مطابق وارڈ میں ایک کمیونیٹی ہال آج تک نہیں بنایا گیا۔

وارڈ کے لوگوں کو شادی اور دوسرے تقریبات کے لئے دوسرے وارڈ کے کمیونیٹی ہال میں جانا پڑتا ہے پینے کے پانی کی قلت ہے صفائی کا نظم سہی نہیں ہے گزشتہ پانچ برسوں میں موجودہ کونسلر کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی ہے کہ ان کو دوبارہ موقع دیا جائے۔

کولکاتا کارپوریشن کے علاوہ ریاست کے 107 میونسپلٹی میں اپریل میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ترنمول کانگریس ایک بار پھر سے اپنا دبدبہ برقرار رکھنے کے لئے سرگرداں ہیں۔

کولکاتا کارپوریشن الیکشن اور مسلم علاقوں کا حال

اس بار ترنمول کانگریس کی کامیابی کی ذمہ داری سیاسی مبصر پرشانت کشور کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے زمینی سطح پر ترنمول کانگریس کے کونسلروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

اسی کارکردگی پر ہی ترنمول کانگریس امیدواروں کا نام طے کریگی۔ترنمول کانگریس کے قومی نائب صدرابھیشک بنرجی نے گزشتہ کل ہی اعلان کیا تھا کہ موجودہ کونسلروں میں سے 30 فیصد خو اس بار ٹکٹ نہیں دی جائے گی کیوں کہ ان کی کارکردگی سے پارٹی خوش نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details