اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایسٹ ویسٹ میٹرو رواں ماہ میں شروع

کافی انتظار کے بعد بالآخر ایسٹ ویسٹ میٹرو کا افتتاح رواں ماہ میں ہی کرنے کی اجازت ملی سیکٹر پانچ سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک پہلے مرحلے میں میٹرو چلائی جائے گی پانچ کیلو میٹر تک سفر کرنے پر دس روپئے کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

ایسٹ ویسٹ میٹرو رواں ماہ میں شروع
ایسٹ ویسٹ میٹرو رواں ماہ میں شروع

By

Published : Feb 4, 2020, 10:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST


مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر کی زمین دوز ٹرین کی کی ابھی شروعات ہونے والی ہے۔ کافی دنوں سے لوگوں کو ایسٹ ویسٹ میٹرو کی افتتاح کا انتظار تھا بہت جلد لوگ ایسٹ ویسٹ میٹرو پر سواری کر پائیں گے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ایسٹ ویسٹ میٹرو رواں ماہ میں شروع

فائنل ٹرائل بھی ہو چکا ہے اسی ماہ ایسٹ ویسٹ میٹرو سیکٹر پانچ سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک چلانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ 13 فروری کو اس کا افتتاح مرکزی وزیر ریل کریں گے مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان رسہ کشی کی وجہ کافی دنوں تک تعطل کا شکار رہنے کے بعد بالآخر ایسٹ ویسٹ میٹرو کا افتتاح ہونے والا ہے ۔

کولکاتا میٹرو کی رابط عامہ کی افسر اندرانی بنرجی نے کہا کہ کولکاتا میٹرو کی جانب سے متعدد بار ٹرائل رن کیا جا چکا ہے آئندہ 13 فروری کو چھ اسٹیشنوں کے لئے خدمات شروع کی جائیں گی۔پہلے مرحلے کے دوران کرایہ کی شرح طے کر دی گئی ہے ۔

سیکٹر پانچ سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک کی دوری پانچ کیلو میٹر تک کی دوری ہے پانچ کیلو میٹر تک کا کرایہ دس روپئے ہوگا دس کیلومیٹر تک کی دوری کے لئے بیس روپئے اور 15 کیلو میٹر تک کا سفر کرنےپر 30 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔

اس کے علاوہ جب ایسٹ ویسٹ میٹرو پوری طرح خدمات جب شروع ہو جائیں گے تو کرایے کی شرح میں ترمیم کی جائے گی۔


Last Updated : Feb 29, 2020, 4:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details