اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو

کولکاتا کے راجا بازار شیرین باغ میں این پی آر کی منسوخی کے مطالبے پر گزشتہ نو روز سے ہڑتال جاری ہے۔ بھوک ہڑتال پر آج بھی نو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے آئندہ 22 مارچ کو بھی دھرنا اور بھوک ہڑتال کریں گے، اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کریں تو ان کو بھی این پی آر کا کام بند کرنا پڑے گا۔

By

Published : Mar 20, 2020, 10:44 PM IST

پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو
پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو

سی اے اے اور این آر سی مخالف دھرنے کو کئی لوگ کورونا وائرس کے مد نظر رکھتے ہوئے ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ کسی حال میں دھرنا ختم نہیں کریں گی۔

پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے راجہ بازار کے شیرین باغ میں این پی آر کی مخالفت میں گذشتہ 9 روز سے ریلے دھرنا جاری ہے۔

پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ یکم اپریل سے این پی آر کا کام شروع کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ہم اس کی مخالفت جاری رکھیں گے۔ آج شیرین باغ میں 9 لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اس طرح ہر دن الگ الگ لوگ این پی آر کی مخالفت میں لگاتار بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

پہلے این پی آر کا کام بند ہو تب یوگا جنتا کرفیو

بھوک ہڑتال پربیٹھی پروین ناز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندررمودی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک دن کا جنتا کرفیو پر عمل کریں لیکن ہم اس طرح کے بہانوں سے یہاں سے اٹھنے والے نہیں ہیں، ہمارا دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری رہے گا۔

اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم دھرنا ختم کر دیں تو ان کو بھی این پی آر پر کام بند کرنا ہوگا۔ شیرین باغ دھرنے کے کنوینر پرسنجیت بوس نے اس سلسلے میں کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس کو روکنے کے لئے ایک دن کا جتنا کرفیو کریں لیکن جب پورا ملک بند یو رہا ہے تو این پی آر کا کام جو یکم اپریل سے ہونے والا ہے وہ کیوں بند نہیں ہو سکتا ہے۔

سب کام بند یو اور این پی آر کا کام جاری رہے ایسا نہیں چلے گا اگر آپ چاہتے ہیں یہ تحریکیں اور دھرنے بند ہوں تو اپ این پی آر کا کام بھی بند کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details