اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2020, 8:31 PM IST

ETV Bharat / state

کولکاتا کے مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش

کولکاتا کے کچھ مسلم علاقوں کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ان علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں ان علاقوں کا بارے یہ دعوی کیا گیا ہے۔ لیکن ان علاقوں میں رہنے والوں کا کہنا ہے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کولکاتا کے مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کولکاتا کے مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

مغربی بنگال کے کولکاتا کے کچھ مسلم علاقوں کے متعلق مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور ڈی سی پولیس کو لاک داؤن کی خلاف ورزی سے متعلق ایک رپورٹ بھیجی گئی ہے۔

کولکاتا کے مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کولکاتا کے کچھ مسلم علاقوں راجا بازار، نارکل ڈانگہ، مٹیا برج، توپسیا، گارڈن ریچ، اقبال پور اور مانک تلہ شامل ہے جہاں لاک ڈاؤن پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

ان علاقوں میں سبزیوں اور دوسری خوردنی اشیاء کی خریدوفروخت میں کسی طرح کی قوائد و ضوابط پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

کولکاتا کے مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں جن علاقوں کا ذکر کیا گیا ہے ان علاقوں میں مسلمانوں کی گھنی آبادی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور پایا کہ دوسری جگہوں کی طرح یہ علاقے بھی سنسان ہیں۔ سڑکوں پر کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔

ایک مقامی نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جو رپورٹ آئی ہے اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے اس میں صرف مسلم علاقوں کے متعلق جو بات کہی گئی ہے وہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہاں لوگ پوری طرح سے لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ہیں۔ صبح کے وقت کی کچھ تصاویر دکھاکر جب لوگ ضروری اشیاء کی خریدوفروخت کررہے ہوتے ہیں بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے رہنما مسلم علاقوں کو بدنام کررہے ہیں۔ لگتا ہے مرکزی وزارت داخلہ نے اسی کو رپورٹ میں پیش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولکاتا کے غیر مسلم آبادی والے علاقوں کی بھی تصاویر سامنے آئیں جس میں بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ معاشرتی دوری پر بالکل عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ بیہالہ، سالٹ لیک اے جے بلاک اور گڑیاہاٹ کی بھی تصاویر دیکھ لیجئے جہاں لاک ڈاؤن پر عمل نہیں ہو رہا ہے لیکن بدنام صرف مسلم علاقوں کو کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details