اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 10:27 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 10:57 PM IST

ETV Bharat / state

احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو خوردنی اشیاء کی فراہمی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو خوردنی اشیاء خریدنے کے معاملے میں رعایت دی گئی۔ اس کے لئے کولکاتا کے سیالدہ کولے مارکیٹ میں کولکاتا پولس کی نگرانی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری ہے تاکہ کولکاتا شہر و اطراف میں لوگوں تک سبزیاں پہنچ سکیں۔

سیالدہ کولے سبزی مارکٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری
سیالدہ کولے سبزی مارکٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری

لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ بڑا مسئلہ لوگوں کے لئے خوردنی اشیاء کی فراہمی ہے۔ کولکاتا شیر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور بہ آسانی لوگوں سبزیاں مل سکیں۔

سیالدہ کولے سبزی مارکٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری

اس کے لئے کولکاتا پولیس کی نگرانی میں مغربی بنگال کے کولکاتا کے سب سے بڑے سبزی مارکیٹ سیالدہ کولے سبزی مارکیٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری ہے تاکہ کولکاتا و اطراف کے علاقوں میں لوگوں سبزیوں کی قلت نہ ہو۔

اس کے ساتھ ہی کولے مارکیٹ میں مختلف علاقوں سے سبزیوں کی خریداری کرنے والے کاروباریوں کو پہلے گیٹ پر سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔اس کے بعد ہی مارکیٹ میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ ایک خاص دوری قائم رکھ کر ہی لین دین کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

سیالدہ کولے سبزی مارکٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری

سیالدہ کولے سبزی مارکٹ سبزیوں کا سب سے بڑا تھوک مارکیٹ ہے۔ اس لئے یہ بہت اہم بھی ہے جس کو دیکھتے ہوئے کولکاتا پولیس کی نگرانی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری ہے۔

اس کے علاوہ کولے مارکیٹ میں لگاتار مائکنگ کے ذریعے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے 23 مارچ کو ہی ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

سیالدہ کولے سبزی مارکٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار جاری

اس سے قبل انہوں نے ریاست کے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو 15 ایرپل تک لاک ڈاؤن کرچکی ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے ہی ہاٹل، ریستوراں، پب سمیت تمام تفریح گاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس لاک ڈاؤن کوکامیاب بنانے کے لئے طاقت کامظاہرہ کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 10:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details