مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا شہر کے مختلف مساجد میں آج اجتماعی طور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے سے گریز کیا گیا۔
کل شام سے ہی تمام مساجد سے اعلان کر دیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے خدشات کے مد نظر حکومت کی جانب سے کسی طرح کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کولکاتا کی متعدد مساجد باجماعت جمعہ کی نماز ادا کرنے سے گریز اس کے مد نظر جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں اور پنجگانہ نماز کےلئے بھی مسجد میں آنے کی زحمت نہ کریں۔
کولکاتا کی تاریخی مسجد ناخدا میں بھی جمعہ چند لوگوں کے درمیان ادا کی گئی جس میں مسجد کے امام مولانا محمد شفیق قاسمی کے علاوہ مسجد کے موزن اور خادمین شامل رہے۔
کولکاتا کی متعدد مساجد باجماعت جمعہ کی نماز ادا کرنے سے گریز مسجد کا صدر دروازہ بند کر دیا گیا تھا اور دروازے پر اس کے متعلق نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا تھا۔ناخدا مسجد میں امام کے مختصر کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔