ہگلی (مغربی بنگال):مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس ہگلی ضلع کے آج تقریباً 12:30 بجے رشڑا پہنچے۔گورنر سی وی آنند بوس ریل گیٹ نمبر 4 گئے جہاں پیر کی رات پھر بدامنی پھیل گئی۔دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔ وہاںان کے ساتھ چندن نگر پولس کمشنر امیت پی جوالگی بھی تھے۔
اس دوران پولیس کمشنر نے ایک رپورٹ میں اس کی تفصیلات بھی دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے۔ میں یہاں ساری صورتحال دیکھنے آیا ہوں۔ سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون کو شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں جانے دوں گا۔ بنگال کے لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے۔ امن بحال ہو جائے گا۔ شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
گورنر نے کہا کہ انہوں نے پولیس افسران سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے کہ پیر کی رات کیا ہوا اور وہاں کتنی پولیس تھی اور اس وقت کتنی پولیس فورس تعینات ہے۔