مغربی بنگال کے دورے پر آئے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے آئی سی ایم آر کے نمائندوں سے آج ملاقات کی اور ریاست میں جاری کورونا کی ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران انہون نے کہا کہ 'یوں تو کئی مرتبہ کولکاتا کے دورے پر آچکا ہوں لیکن انتخابات کے قبل میں پہلی مرتبہ یہاں آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا مقصد ملک سے کورونا وائرس کو جڑ ختم کرنا ہے۔ اس کے لئے تمام لوگ جی جان سے کوشش کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس مخالف لہریں چل رہی ہے جس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔ عوام ممتا بنرجی سے ناراض ہیں۔ عام لوگ اور حکمراں ترنمول کانگریس کے درمیان دوری بن گئی ہے۔ بی جے پی کو اس کا فائدہ ملے گا۔
بنگال میں ترنمول کانگریس مخالف لہر: ڈاکٹر ہرش وردھن - etv bharat news
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ممتا بنرجی کی حکومت پر عام لوگوں کو مرکز کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔
بنگال میں ترنمول کانگریس مخالف لہر: ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ 'مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں اس وبا کو جڑ سے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔