اردو

urdu

ETV Bharat / state

لگاتار بارش سے کولکاتا کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے

کولکاتا شہر اور آس پاس کے علاقے میں یاس طوفان کا اثر معمولی رہا لیکن جمعرات کے روز صبح سے ہی کولکاتا شہر اور آس پاس کے علاقے میں ہوئی دن بھر کی بارش کی وجہ سے کولکاتا کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

لگاتار بارش سے کولکاتا کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے
لگاتار بارش سے کولکاتا کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے

By

Published : May 27, 2021, 10:26 PM IST

آج صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں کولکاتا شہر میں دن بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔ریاست مغربی بنگال کے خلیج بنگال سے لگے اضلاع میں جہاں یاس طوفان نے تباہی مچائی کولکاتا شہر و آس پاس کے علاقے محفوظ نطر آئے۔

آج بھی تیز ہوائیں اور بھاری بارش کے امکانات کا قیاس کیا گیا تھا۔

لگاتار بارش سے کولکاتا کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے
لگاتار بارش سے کولکاتا کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے

کولکاتا میں جمعرات کے دن صبح سے ہی کالے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے دن بھر بارش ہوتی رہی رات بھی بارش ہوئی تھی۔

دن بھر ہوئی بارش کے نتیجے میں کولکاتا شہر کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ہے۔

دریا میں سطح آب میں اصافہ ہونے کی وجہ سے پانی ابھی علاقوں میں موجود ہے دوسری جانب کئی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔خصوص طور پر کولکاتا شہر کے مسلم آبادی والے علاقے میں پانی بھرنے کا مسئلہ کئی برسوں سے جوں کا توں ہیں لیکن اس کے باوجود ان علاقے کے لوگوں کو اس مسئلہ سے چھٹکارا نہیں مل پا رہا ہے۔

کولکاتا شہر کے کئی مسلم آبادی والے علاقے ،نارکل ڈانگہ،راجا بازار،کیلا بگان،انٹالی،رپن اسٹریٹ، رفیع اھمد قدوائی روڈ،مصری گلی کولین بیک بگان کے علاقے میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details