اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرشانت کشور، کیلاش وجے ورگیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر

ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پر شانت کشور نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ڈبل فیگر تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

By

Published : Dec 21, 2020, 10:41 PM IST

پرشانت کیشور، کیلاش وجے ورگھیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر
پرشانت کیشور، کیلاش وجے ورگھیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر

ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کیشور اور بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگھیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کے بنگال کے دورہ کرنے سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ بنگال کے عوام جو چاہے گی وہیں ہوگا، ایک آدمی بنگال آتا ہے اور کہتا ہے کہ دو سو سیٹز حاصل کر کے حکومت بنائیں گے۔ ایسا ممکن ہے۔ دوسری سیاسی جماعتیں انتخابات میں خانہ پوری کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔

پرشانت ک کیشور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا کی خبریں سن کر ایسا لگ رہا ہے کہ بنگال میں صرف بی جے پی ہی اکیلی انتخابی میدان میں اتری ہے بی جے پی کے ر ہنما کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ نریندر مودی کے آنے کے بعد سے مشیروں کی مدد سے اب انتخابات میں کامیابی نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرشانت کیشور ہے کون ہے انہوں نے کتنے انتخابا ت میں کس کس پارٹی کو کامیابی دلائیإ ہیں۔

کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ بنگال میں تبدیلی کی لہر ہے۔اس لہر میں ترنمول کانگریس غرق ہو جائے گی۔ اس کے بعد ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت پھر کبھی واپس نہیں آسکے گی۔

پورا بھارت وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کا دیوانہ بن چکا ہے۔ بنگال کے عوام بھی اپنے حصہ کے لئے ترنمول کانگریس کے خلاف اس بار ووٹ دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details