اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 80.99 فیصد پولنگ - 80.99 فیصد پولنگ

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہونے کے ساتھ حلقوں میں 80.99فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں 80.99 فیصد پولنگ

By

Published : May 12, 2019, 11:53 PM IST

جن حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے ان میں تملوک، گھٹال، جھاڑ گرام، مدنی پوری، کانتی، پرولیا، بانکوڑہ اور بشنوپور لوک سبھا حلقہ شامل ہے آج پولنگ ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تملوک لوک سبھا حلقے میں 80.6فیصد،کانتی میں 80.35فیصد، کھٹال میں 81.68فیصد، جھاڑ گرام میں 78.17فیصد، مدنی پور میں 78.64فیصد، پرولیا میں 75.68فیصد، بانکوڑہ میں 81.68فیصد اور بشنوپور میں 81.90فیصد پولنگ ہوئی ہے۔


کھٹال اور جھاڑ گرام لوک سبھا حلقے میں تشدد کی خبر آرہی ہے۔کھٹال کے کیش پور میں بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش جب بوتھ پر پہنچی تو گاؤں کی خواتین نے مخالفت کی اور دھکا مکی بھی کیا جس کی وجہ سے وہ گرگئیں اور رونے لگیں۔

بھارتی گھوش کے سیکورٹی گارڈ اس کے بعد مقامی لوگوں پر فائرنگ جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ناراض لوگوں نے بھارتی گھوش کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کیا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے پولنگ بوتھ پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہے۔گھوش موبائل فون لے کر بوتھ میں داخل ہوئیں تھیں اور ویڈیو لے رہی تھیں۔

گھوش نے کہا کہ میں امیدوار ہوں اور بوتھ میں داخل ہوسکتی ہوں،جن لوگوں نے مجھے روکا انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

جھاڑگرام میں بی جے پی ورکر پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے حملہ کردیا جس میں اس کی موت ہوگئی ہے۔جب کہ ترنمول کانگریس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

بھارتی گھوش کی کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔کیوں کہ ان کے پاس کاغذات صحیح نہیں تھے۔کانتی لوک سبھا حلقے کے تحت بھگوان پور میں بھی بی جے پی ورکر کو گولی ماری گئی ہے۔

مدنی پور لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوار اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں بیلدا میں ترنمول کانگریس کے چار ورکرس زخمی ہوگئے ہیں۔ترنمول کانگریس کے کیمپس آفس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے بی جے پی حامیوں کو دھمکارے ہیں،پولنگ ایجنٹ پر حملے ہورہے ہیں۔

مغربی مدنی پور کے دانتا میں دلیپ گھوش کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو پولس روک کر جانچ کررہی ہے۔مجھے بھی دو جگہ روکا گیا ہے۔حکومت نے تمام حدود کو پار کردیا ہے۔جمہوریت نام کی کوئی چیز بچی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details