ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش بی جے پی کے سینیئر رہنما اور ریاستی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ 'بنگال سے بہتر تو اترپردیش ہے جہاں مجرموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے یا پھر ان کاؤنٹر کردیا جاتا ہے'۔
اسی ضمن میں انتخابی انچارچ کیلاش وجے ورگیہ نے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر داخلہ سے مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش بی جے پی ریاست میں لا اینڈ آرڈر، شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔
بی جے پی کے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما مغربی بنگال میں مبینہ ناقص لا اینڈ آرڈر کے نام پر صدر راج کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔
بی جے پی کے انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ چل گیا ہے کہ مغربی بنگال کے لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
بی جے پی ریاست میں لا اینڈ آرڈر، شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر سیاست کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مغربی بنگال واحد ایسی ریاست ہے جہاں روزانہ بی جے پی کے حامیوں کو قتل کیا جاتا ہے، قاتلوں کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بنگال سے بہتر تو اترپردیش ہے جہاں مجرموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے یا پھر انکاؤنٹر کردیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ایک اسی ریاست ہے جہاں قاتل آزاد گھومتے ہیں اور بی جے پی کے رہنماوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیج دیا جاتا ہے اور کارکنان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
بنگال سے بہتر تو اترپردیش ہے جہاں مجرموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے یا پھر ان کاؤنٹر کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی طاقت سے حکمراں جماعت پریشان ہے، اس لیے بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے باوجود مغربی بنگال میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی بننے والی ہے، اور ترنمول کانگریس اب اسے روکنے کی حالت میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اگر کوئی یہ کہے کہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر بہتر ہے تو یہ ریاستی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
بنگال کی وزیراعلیٰ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اترپردیش کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مغربی بنگال میں جلد سے جلد صدر راج نافذ کرنے کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اور وزیر داخلہ کی مداخلت سے مغربی بنگال کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں صرف بی جے پی کے کارکنان کا ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگا ہے، جی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اب زیادہ انتظار کیا نہیں کیا جاسکتا ہے، وزارت داخلہ کو اس معاملے میں بلا تاخیر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔