اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh CM Yogi Aditya Nathیوگی نے کولکاتا کے کاروباریوں کو یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی - اترپردیش حکومت

اتر پردیش کوہندوستان کی ترقی میں اول دستہ بنانے کی کوششوں میں مصروف وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کاروباریوں کو کلکتہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔Uttar Pradesh CM Yogi Aditya Nath

یوگی نے کولکاتا کے کاروباریوں کو یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی
یوگی نے کولکاتا کے کاروباریوں کو یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

By

Published : Jan 17, 2023, 7:12 PM IST

کولکاتا:ہوٹل اوبرائے گرانڈ میں اتر پردیش حکومت کی طرف سے منعقد پروگرام میں بنگال کے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش میںسرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے بے پناہ امکانات ہیں،گزشتہ سالوں میں اترپردیش مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور بدلے ہوئے اترپردیش کو دیکھنے کےلئے وہاں جانا چاہیے۔

اترپردیش حکومت کے افسران کے مطابق بنگال کے تاجروں اور صنعت کاروں نے اترپردیش کے شہروں میں ٹرانسپورٹ کی خدمات میں سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری اور توانائی، اسپتالوں، سیاحت وغیرہ میں مایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

برجر پینٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ابھیجیت رائے نے کہا کہ اتر پردیش مارکیٹ، انفراسٹرکچر، زمین، ٹیکس اور کام کرنے میں آسانی کے معاملے میں پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے۔

اتر پردیش کے ضابطوں اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے وہاں کام کرنا آسان ہوگیا ہے ۔اگر شرح سود کی بات کریں تو اس میں منافع کی پرکشش اسکیمیں بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ان تمام چیزوں کے مناسب حل کے ساتھ کاروبار کی خواہش ہر تاجر کو تحریک دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lost Your Original Property Documents جائیداد کے اصل دستاویزات گم ہونے پر جلد ایف آئی آر درج کریں!

گرین ٹیک انوائرمنٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رماکانت برمن نے کہا کہ اتر پردیش چار سے پانچ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس لگانا چاہتا ہے۔ لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور وغیرہ جیسے شہروں میں اس کے امکانات وسیع ہیں۔ پہلے ہی کاشی میں کام کر رہے ہیں۔ یوگی حکومت نے ہمیں سیکورٹی دی ہے، اس لیے ہم یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے بجلی، سڑک اور پانی کا مناسب انتظام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details