کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی سرمائی اجلاس کا آغاز ہوا۔اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا پہلا دن ہنگامہ خیز رہا۔مین اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اسمبلی ہال میں ہنگامہ کیا اور سرمائی اجلاس کے پہلے دن کے واک آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسمبلی اجلاس کا واک آوٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال کے باہر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور نعرہ بازی بھی کی۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی میں بدعنوانی کے مختلف معاملات پر تفصیکی بحث کرنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر کی جانب سے انہیں اجازت نہیں ملی۔
بی جی پی کے ارکان اسمبلی نے کہاکہ بدعنوانی کے معاملے بحث ضروری ہے۔ مغربی بنگال کی عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو کس طرح سے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر بحث کرانے سے ریاستی حکومت کیوں کترا رہی ہے۔