کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل کالی گھاٹ میں واقع وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے باہرٹیچرتقرری امیدواوروں نے جم کر احتجاج کیا۔مظاہرہ کے سبب مصروف سڑکوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے پتاثر رہی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر تقرری امیدواوروں کے احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی۔ ٹیچر تقرری امیدواوروں احتجاج جاری رکھنے پر بضد رہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مظاہرین کے اچانک وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر سیکورٹی کے سوالات کھڑے ہوگئے ہتں ۔گرچہ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر سے ہٹادیا ہے۔