کولکآتا: مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے ٹیسٹ پیپر میں آزاد کشمیر کے موضوع پر سوال کو لے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں جلد سے جلد تفصیلی رپورٹ دینی کی ہدایت دی ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا مسئلہ کافی حساس ہے۔ بین الاقوامی تعلقات اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس پر کافی عرصے سے بحث ہوتی رہی ہے۔ مرکزی حکومت آزاد کشمیر کا مسئلہ کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ تاہم مرکزی وزارت تعلیم جاننا چاہتی ہے کہ یہ معاملہ سرکاری ٹیسٹ پیپر میں کیسے شامل کیا گیا۔ مرکز نے مزید کہا کہ اس طرح کے انحراف سے بین الاقوامی میدان میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔
حالانکہ کہا جاتا ہے کہ اس معاملے پر ریاست کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ریاستی محکمہ تعلیم کو پہلے ہی جانچ کا حکم دیا گیا ہے کہ ایسی غلطی کیسے ہوئی۔ محکمہ ثانوی تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس تنازع میں کل 9 اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے نو افراد کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ان نو افراد میں تاریخ کے اساتذہ پر مشتمل ماہر کمیٹی کے چھ ارکان ہیں۔ ساتھ ہی مالدہ رام کرشنا مشن وویکانند ودیامندر کے سربراہ کو خط بھیجا گیا ہے۔