ایس ایس اہلووالیہ نے دعوی کیا کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے پاکستان کے خلاف پاکستان میں گھس کر کیے جانے والا فضائی حملہ صرف اُن کے لیے وارنگ تھی۔ انہوں نے ان تمام میڈیا رپورٹز کو غلط قرار دیا جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ اس حملے میں 300 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
ریاست مغربی بنگال میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'کیا وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی بھی کہا کہ 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں؟ کیا بی جے پی کے کسی ترجمان نے یہ کہا؟ کیا امت شاہ نے ایسا کہا؟
ان کے پریس کانفرنس کا ویڈیو حزب اختلاف کی جماعتوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں اہلووالیہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم انسانوں کی ہلاکت نہیں چاہتے۔