بردوان:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول کے دورے کے دوران مرکزی وزیر موریشور کپل پاٹل نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں آسنسول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن 2022 کے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں آسنسول بی جے پی کے ہاتھوں سے نکل گیاا۔ شتروگھن سنہا ضمنی انتخاب میں آسنسول سے ترنمول کے ٹکٹ پر جیت گئے تھے۔ اب بی جے پی کیمپ اس کھوئی ہوئی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہے۔
بی جے پی لیڈر اور پنچایت وزارت کے ریاستی وزیر موریشور کپل پاٹل آج سہ پہر آسنسول کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بنگال ودہولڈنگ منی سنٹر کے لیے 100 دن کے کام کے بارے میں بھی سنسنی خیز خلاصہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔ بنگال کے لوگوں کو اب احساس ہونے لگا ہو گا کہ اس پارٹی کو اقتدار میں لا کر بڑی غلطی کردی ہے۔