مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ چھ مہینوں سے لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر نہیں ہونے کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد بی جے پی کے حامیوں کی جان گئی ہے۔
عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت میں نہ صرف لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے بلکہ روزگار کا بھی برا حال ہے۔