کولکاتا:جادوپور یونیورسٹی کے رجسٹرار نے کہا کہ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ یو جی سی کو بھیجی گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے جمعہ کو پہلی رپورٹ یو جی سی کو بھیج دی ہے۔ یونیورسٹی کے بنگلہ ڈپارٹمنٹ کے سال اول کے طالب علم کی پراسرار موت کے بعد جادو پور یونیورسٹی کے مرکزی ہاسٹل میں سینئر طلبا پر ریگنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو یو جی سی کی جانب سے جادو پور یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ جادوپور یونیورسٹی انتظامیہ نے پیر کو رپورٹ بھیجنے کے بعد دعویٰ کیا کہ یو جی سی ان کے ذریعہ بھیجی گئی معلومات سےمطمئن ہے۔
یونیورسٹی نے بتایا کہ اگرچہ یو جی سی کا وفد بدھ کو یونیورسٹی آنا تھا، لیکن بھیجی گئی رپورٹ پر اطمینان کی وجہ سے وفد نے دورہ نہیں کیا ہے۔ تاہم جمعرات کوایک بار پھر یو جی سی نے جادوپور یونیورسٹی انتظامیہ کو12 سوالات کے جوابات سمیت مختلف معلومات طلب کی۔اس سے واضح ہوگیا تھا کہ یونیورسٹی کے جواب سے یوجی سی مطمئن نہیں ہے۔یوجی سی نے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی ۔ بصورت دیگر کمیشن نے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیاتھا۔ رجسٹرار نے کہا کہ یو جی سی کی ہدایات کے مطابق رپورٹ 31 فائلوں کو بھیجی گئی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا یو جی سی اس رپورٹ سے مطمئن ہوگا؟ صرف وہی کہہ سکتے ہیں، رجسٹرار نے سوال پر کہا۔ اس دوران ریاستی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے بھی یونیورسٹی کی رپورٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔