اردو

urdu

ETV Bharat / state

دارجلنگ میں تودے گرنے سے جوڑے کی موت - شدید بارش

مغربی بنگال میں دارجلنگ پہاڑی علاقے کے جوربنگلو کے پبنگ پھاٹک میں شدید بارش کے بعد تودے گرنے سے گزشتہ شب  ایک جوڑے کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے پی کو یہ اطلاع دی۔

دارجلنگ میں تودے گرنے سے جوڑے کی موت

By

Published : Jul 8, 2019, 5:13 PM IST


ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح ڈھائی بجے کے آس پاس ہوا اور شدید بارش کے بعد اوپر پہاڑ سےمٹی کا ڈھیر ان کے مکان پر گرگیا۔اس حادثے میں کمار لوپچان (60)اور ان کی بیوی بال کمار لوپچان(55)کی سوتے وقت موت ہوگئی۔

اس علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارش ہورہی ہے جس سے تودے گرنے کی وجہ سے سڑکوں پر کافی ملبا جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائربریگیڈ محکمےکی مدد سے دونوں کو ملبے سےباہر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details