اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دوگرفتار

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ہیرالال پال کالج کے پروفیسر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں ترنمول چھاتر پریشد کے دو حامیوں کو گرفتار کرلیا۔

پروفیسر کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں دو کی گرفتاری

By

Published : Jul 26, 2019, 9:01 PM IST


خیال رہے کہ کل ہگلی ضلع کے ناب گرام ہیرالال پال کالج کے پروفیسر سبرتا چٹرجی نے الزام عاید کیا تھاکہ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس زندہ باد نعرہ نہ لگانے پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور کچھ لوگوں نے ان پر ہاتھ بھی اٹھا یا۔

پروفیسر کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں دو کی گرفتاری

پولس نے بتایا کہ پروفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں گرفتار دونوں افراد اس کالج کے طالب علم نہیں ہیں ۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

پولس نے بتایا کہ پروفیسر کی شکایت پر ہم نے دو افراد سندیپ پال اور بجے سرکار کو گرفتار کیا ہے۔یہ دونوں کالج کے طالب علم نہیں ہیں ۔ یہ پتہ، گانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں کا کالج میں ہنگامہ برپا کرنے کا اصل مقصد کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیتا جی اوپن یونیورسٹی کا پروگرام اس کالج میں تھا۔اس وقت ترنمول چھاتر پریشدکے کچھ ممبران اور طالبات کے درمیان تنازع کی شروعات ہوئی۔ اس کے بعد یہ تنازع بڑا ہوگیا۔

ترنمول چھاتر پریشد کے ممبران طالبات کو کالج سے نکل جانے کو کہہ رہے تھے۔طالبات نے کہا کہ یہ لوگ طالبات کو ممتا بنرجی کے حق میں نعرہ لگانے کو کہہ رہے تھے۔اس وقت پروفیسر چٹرجی نے مداخلت کی تو ان کے ساتھ بھی کچھ لوگوں نے بدسلوکی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details